2026 کے ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپ بندیوں کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا اپنی ICC درجہ بندی کی بنیاد پر مردوں کے ناک آؤٹ مرحلے میں براہ راست جگہ حاصل کر رہے ہیں۔
مینز ایونٹ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ابتدائی راؤنڈ کے دوران گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور اومان مدمقابل ہوں گے۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی جہاں وہ میڈلز کی دوڑ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہوں گی۔
مردوں کا کرکٹ مقابلہ T20 فارمیٹ میں جاپان کے شہر ناگویا میں 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
خواتین کا ٹورنامنٹ 17 ستمبر کو شروع ہوگا جس کے کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلہ دیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا اور پاکستان کا تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
خواتین کے کرکٹ مقابلے 22 ستمبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں