بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو شاہ پور جیل سے رہا کر دیا گیا

Saturday, 4 March, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو شاہ پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔شاہ پور جیل حکام کو گزشتہ روز تحریک انصاف کے 6 رہنماو?ں کو رہا کرنے کے احکامات موصول ہوئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان اور دیگر 4 رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔جیل سے رہا ہونے والے رہنماؤں میں صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی اور چوہدری ساجد شامل ہیں۔پولیس نے ان رہنماؤں کو ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل سے رہا کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماو?ں نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دیں تھیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *