بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.7°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار

Sunday, 13 October, 2024

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شرکا کی نقل و حرکت کے دوران شہریوں کو تکلیف کم سے کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ایران کے پہلے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے، منگولیا کے وزیر اعظم اور کابینہ کے چیئرمین، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مختلف عالمی رہنماں سے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کریں گے، جس میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی تعلقات کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں