بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 14 August 2026 | پاکستان: 2 ر بیع الاول 1448

پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈان اسٹوئنسکو نے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے

Friday, 14 August, 2026

پاکستان میں رومانیا کے سفیر ڈان اسٹوئنسکو نے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی روابط کے ایک خوبصورت باب کو اجاگر کیا ہے

اپنے خصوصی پیغام میں رومانوی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی تعلقات کی ایک خوبصورت مثال یاد آتی ہے، جو پاکستان کے قومی ترانے ’’قومی ترانہ‘‘ کی پہلی مرتبہ پیشہ ورانہ پولی فونک کُرال ترتیب اور اس کے باضابطہ میوزیکل اسکور کی تیاری سے متعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے قومی ترانے کی یہ منفرد پیشکش رواں سال رومانیا کے معروف میڈرگل نیشنل چیمبر کوئر – مارین کانسٹنٹن نے پیش کی۔

سفیر ڈان اسٹوئنسکو نے اسے پاکستان کی موسیقی اور ثقافتی ورثے کے لیے رومانیا کی جانب سے ایک منفرد اور قابلِ قدر ثقافتی contribution قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیا کے درمیان یہ ثقافتی روابط دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کی عکاسی کرتے ہیں۔

رومانوی سفیر نے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور مسلسل ترقی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ طاقت، اتحاد اور امید کے ساتھ روشن رہے۔

انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *