بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.4°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

پاکستان میں کورونا کے مزید 1345 کیسز سامنے آ گئے

Saturday, 8 January, 2022

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے مزید 1345 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص انتقال کر گیا۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1345 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28962 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 13 لاکھ 2486 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 246 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58332 ہو گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *