اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اسپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسرز کے رول پر منعقدہ دولتِ مشترکہ کی 26 ویں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فعال پارلیمنٹ کے ذریعے قوموں کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ جدید اور موثر اقدامات کی ذریعے عوام کی رہنمائی کر رہی ہے دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والی تباہی بھی انسانی زندگی کے لیے بڑا چیلنج ہے،پاکستان کی عوام موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے معاشی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل عوامی نمائندوں کے لیے بڑا چیلنج ہے،پارلیمانی نمائندوں کو قوموں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہو گا عوام کے نمائندوں کی حیثیت سے نئے سماجی، ثقافتی،سیاسی اور اقتصادی نظام کو ایجاد کرنے کی ذمہ داری اراکین پارلیمنٹ پر عائد ہوتی ہے،جمہوری دور میں قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں ایک منصفانہ، مساوی اور جامع معاشرے کے حصول کے لیے انسانیت کے سفر میں صنعتی انقلاب کی ضرورت ہے،حکومتوں کو جوابدہ بنانے میں عام شہری کی بامعنی شرکت ضروری ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام اور اس کی پارلیمنٹ کے درمیان خلا کو جمہوریت کے لیے خسارہ قرار دیا،






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں