بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے25 برس مکمل

Sunday, 28 May, 2023

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل ہوگئے ، پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے ، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پروا نہیں کی ، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیشکش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی ۔لیگی رہنما مریم نواز نے عوام کو آج شام لاہور کے لبرٹی چوک میں یوم تکبیر کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *