بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پاکستان کے سر نڈر کی کہانیاں فضول ہیں ، پی سی بی

Monday, 2 December, 2024

محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، جواب کا انتظار ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کیسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *