بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پرانے گھر سےہزاروں ڈالر کی ریزگاری برآمد

Tuesday, 13 June, 2023

لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے ایک خاندان کو پرانے گھرسے صفائی کے دوران سکوں سے بھری تھیلیاں ملی ہیں اور جب ان کا اندازہ لگایا گیا تو وہ دس ہزارڈالر کے برابرتھے۔شمالی کیلیفورنیا کے جان ریئس اپنی بیگم کے ساتھ اپنےلاس اینجلس اپنے سسر کے پرانے مکان صفائی کے لیے پہنچے تو ایک کونے میں انہیں کپڑے کی درجنوں تھیلیاں ملیں۔ ابتدائی اندازے کے مطابق ان سکوں کی قیمت کم ازکم دس ہزار ڈالر تک یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق یہ گھر 1900 کے قریب بنایا گیا تھا اور جان کے سسر فرٹز نے قائم کیا تھا جو جرمنی سے نقل مکانی کرکے امریکا آئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد یہ گھر خالی رہا۔جان نے اس مکان کو صاف کرکے بحال کرنے کی پوری کوشش کی جو ناکام رہی۔ لیکن صفائی کے دوران تھیلیاں برآمد ہوئی جن میں تانبے کے سکے موجود ہیں۔ لیکن اس سے پہلے گھرمیں کئی مقامات پر سکے برآمد ہوئے جبکہ چھوٹے ڈبوں سے بھی ریزگاری ملی ہے۔تھیلوں میں اکثر سکے تانبے کے ہیں اور ایک کمپنی سے رابطہ کیا تو اس نے تمام سکوں کی مالیت کی 8 فیصد فیس کا تقاضہ کیا۔ ساتھ ہی کچھ بینکوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ سکے اتنے زیادہ ہیں کہ ان کے لاکر میں جگہ موجود نہیں۔ تاہم بعض ماہرین نے کہا ہے کہ شاید ان میں کوئی یادگار و نایاب سکہ ایسا بھی مل جائے جس کی مالیت خود لاکھوں ڈالر میں ہوسکتی ہے۔ تاہم انفرادی طور پر ہرسکے کو دیکھنا کسی امتحان سے کم نہیں۔اب خاندان نے ایک ویب سائٹ پر تمام سکے 25 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کا اشتہار لگایا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *