بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں، مریم اورنگزیب

Friday, 7 April, 2023

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں، حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک میں الیکشن کی حامی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں