بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پنجاب: موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک مقرر

Friday, 31 January, 2025

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی۔پنجاب کابینہ نے موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں