بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.1°C
Friday, 03 July 2026 | پاکستان: 18 محرم 1448
پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

Friday, 3 July, 2026

لاہور: پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس، فوڈ چینز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس سمیت مختلف سروس سیکٹرز پر نئی سیلز ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے متعدد خدمات پر پہلے سے نافذ 5 فیصد کے بجائے 8 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، ایونٹ مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار، فٹنس سینٹرز، اپارٹمنٹ ہاؤس مینجمنٹ اور پراپرٹی ڈیلرز بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح کے دائرہ کار میں شامل کر دیے گئے ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق آرکیٹیکٹس، ویئر ہاؤسز، کولڈ اسٹوریجز سمیت مزید دو شعبوں پر بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی ٹیکس شرح کے مطابق اپنے انوائسنگ، بلنگ اور کمپلائنس سسٹمز کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔اتھارٹی کے مطابق نئی شرح کے نفاذ کے بعد متعلقہ کاروباری ادارے صارفین سے 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کریں گے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکس شرح کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو مزید مؤثر بنانا اور ٹیکس نظام کو زیادہ دستاویزی بنانا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *