بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

Tuesday, 31 December, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ شہری صبح 10بجے سے شام 6 بجے تک سفر کو ترجیح دیں اور لین ڈسپلن کی پابندی یقینی بنائیں۔سید عمران احمد کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک اور موٹر وے ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک اور سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز شہریوں کی حفاظت کیلئے بند کی جاتی ہیں, ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں