بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ

Wednesday, 25 September, 2024

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے ایک ہزار 245 کیسز سامنے آچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے ڈینگی کے 69، لاہور سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح چکوال سے ڈینگی کے 2، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، ساہیوال اور سرگودھا سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوام ڈینگی کے معاملے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ڈینگی مہم جاری، گزشتہ سال کے مقابلے ڈینگی کیسز کی شرح بہت کم ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کا پتہ لگایا جا رہا ہے جسے طبی طریقوں سے تلف بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تعداد کم ہے لیکن ڈینگی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *