بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پنڈی سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Sunday, 24 November, 2024

راولپنڈی میں چکری کے قریب کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فورس نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم، گولیاں، بارودی مواد برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے چکری کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد راولپنڈی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں