بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پولیس اہلکار ظاہر کرکے نوسرباز انگلینڈ پلٹ شہری سے 2700 برٹش پاؤنڈز، سمیت قیمتی موبائل فون لے اڑے

Monday, 31 October, 2022

تھانہ سول لائن راولپنڈی کی حدود میں خود کو سپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوسرباز انگلینڈ پلٹ شہری سے 2700 برٹش پاؤنڈز، سمیت قیمتی موبائل فون لے اڑے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرخان کے رہائشی راجہ ازرم برطانیہ سے آئے بھائی راجہ اکرام کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لے کر گھر جارہے تھے ذرائع کے مطابق کچہری چوک سے تھوڑا آگے حبیب بینک پاس دو کرولا ایکس ایل آئی کار سواروں نے گاڑی کو کراس کرکے انکی گاڑی کو روک لیا۔ ذرائع کے مطابق ازرم اور اکرام دونوں کار سے اتر کر ان کے پاس گئے تو انہوں نے اپنے آپ کو سپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کیا۔اور جانچ پڑتال کرتے ہوئے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات چیک کیے۔ذرائع کے مطابق دونوں نوسرباز راجہ اکرام کا بیگ جس میں ایس نائن سمارٹ فون، انگلینڈ کا رہائشی کارڈ اور بیگ میں موجود 2700 پاؤنڈز لے کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن راولپنڈی نے نامعلوم نوسربازوں خلاف راجہ محمد ازرم سکنائے گھکڑ کسوال گوجرخان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں