بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Friday, 18 September 2026 | پاکستان: 7 ر بیع الثانی 1448
گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

Friday, 18 September, 2026

کراچی: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیا۔

ویڈیو پیغام میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم 7 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ گزشتہ 7روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26روپے 88 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی اور مسلسل اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ اور تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، اسے فوری واپس لیا جائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *