بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کردی

Tuesday, 23 July, 2024

پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی، اس نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کی اپیل میں مقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرچکی ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *