بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پی آئی اے اور ائیر چائنا کے درمیان پارٹنر شپ معاہدہ

Wednesday, 26 July, 2023

کراچی: پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا۔پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پروازوں کا نیٹ ورک برھانے کیلیے پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا، پی آئی اے ائیر چائنا پارٹنر شپ معاہدے کے تحت پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ایئر لائنز کے درمیان معاہدے سے پاکستانی تاجروں کی تمام چینی شہروں تک رسائی آسان ہوجائے گی جب کہ چین میں پروازوں کا نیٹ ورک بڑھانے سے ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ 16 چینی شہروں تک سفر کرسکیں گے، پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی، پی آئی اے چین کے 16 شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرے گی۔پی آئی اے نے ائیرچائنا سے پارٹنر شپ معاہدہ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *