بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پی ٹی آئی دفتر پر چھاپے ، روف حسن کی گرفتاری کی ایف آئی آر سامنے آگئی

Tuesday, 23 July, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں۔متن مقدمہ کے مطابق دوران تفتیش ملزم احمد وقاص نے مقدمہ نمبر 654/24 میں انکشاف کیا، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں۔متن مقدمہ کے مطابق ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، روف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، زیشان فاروق شامل ہیں، ان کے ساتھ ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل کیے گئے۔ایف آئی ار کے مطابق ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *