بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، بیرسٹر سیف

Wednesday, 16 October, 2024

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کے درمیان اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے سے اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے جھنڈے تلے مضبوط اور متحد ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں