بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پی ٹی آئی نے IMF ڈیل سبوتاژ کی، مصدق ملک

Saturday, 8 July, 2023

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہمیت یہی ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کیا۔مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے ختم ہوتے وقت پیٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف پروگرام برباد کیا۔ وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو بھی آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژ کرنے کو کہا۔مصدق ملک نے کہا کہ ان کا ٹریک ریکارڈ یہی ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد تفتیش کے دوران ثبوت فراہم کر رہے ہیں، کس ملزم کا مقدمہ کس جرم کی بنیاد پر کہاں چلایا جائے، یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں