بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

پی ٹی آئی وزیراعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھائے،عرفان صدیقی

Friday, 31 January, 2025

مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا۔ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے پی ٹی آئی کو پہلے کسی منزل تک لے کرگئے اور نہ آئندہ لے کر جائیں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں۔دوسری جانب طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں ہی نہیں ہیں، مذاکرات میں سننا بھی پڑتا ہے اور پی ٹی آئی کو سننے کی عادت نہیں ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں