بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

پی ٹی اے نے تمام سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازم قرار دیدی

Thursday, 25 December, 2025

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا۔جاری کردہ اعلامیے میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے، سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *