نیویارک:چاند کی سطح پر 10 ہزار سے زیادہ نسبتاً نئی فالٹ لائنز (دراڑوں) کی نشاندہی کی گئی۔14 اکتوبر 2026 کو سائنسی جرنل دی پلینیٹیری سائنس جرنل میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق نے چاند کے سکڑنے کے عمل پر روشنی ڈالی ہے اور اب تک کا سب سے مفصل اندازہ پیش کیا ہے کہ حالیہ ارضیاتی تاریخ کے دوران ہمارے قدرتی سیارچے کا حجم کس قدر کم ہوا ہے۔
تحقیق میں چاند کی سطح پر 10 ہزار سے زیادہ نسبتاً نئی فالٹ لائنز (دراڑوں) کی نشاندہی کی گئی، گزشتہ 40 کروڑ سے 80 کروڑ سال کے دوران چاند کے نصف قطر میں تقریباً 45 میٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔اپنے مشاہدات کی بنیاد پر محققین نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ اگر چاند کے سکڑنے کی رفتار کو وقت کے ساتھ یکساں تصور کیا جائے تو اس کا نصف قطر ہر 10 لاکھ سال میں تقریباً 6 سے 11 سینٹی میٹر کم ہو رہا ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں