بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ

Thursday, 13 February, 2025

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو اب بینچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریبِ حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور 1 عارضی جج کی تقریبِ حلف برداری آج ہونی تھی جو اب جمعے کو ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ وزارتِ قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *