بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

ڈار کا بڑا دعویٰ، ڈالر کی قدر سے متعلق حقیقت بتا دی

Monday, 3 October, 2022

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالرکی اصل قیمت 200 روپےسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپےسے بھی مزید کم ہوجائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے، ادارہ شماریات آزاد ادارہ ہے اور وہ ہیرا پھیری نہیں کرتا، اپوزیشن کوماضی میں بھی کہتا رہا کہ آئیں میثاق معیشت کریں، عمران خان اوراس کی پوری ٹیم کے اعصاب پرمیں سوارہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سےکم پرلائیں گے۔
یاد رہے کہ آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1.16 روپے کی کمی کے بعد 227.29روپے ہو گئی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں