بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 15 ر بیع الاول 1448

ڈاکوئوں کا کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 اہلکار شہید

Wednesday, 3 July, 2024

ڈاکوں نے کچے کے علاقے میں قائم پولیس چیک پوسٹ ددڑ پر حملہ کردیا، ڈاکوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک ڈاکو ماراگیا۔تفصیلات کے مطابق 20 سے زائد ڈاکوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے۔ایس ایس پی بشیر بروہی کاکہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں، مارا جانے والا ڈاکو نظیر بھیو ڈاکو خادو بھیو کا بھائی ہے، ہلاک ہونے والا ڈاکو 6 دن قبل اغوا ہونے والے تین تاجروں کے اغوا میں ملوث تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورشہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں اللہ ڈنو سبزوئی، نثار احمد کلہوڑو جبکہ زخمی اہلکاروں میں زاہد نصیرانی اور انور چنہ شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *