گورنر سندھ کامران ٹیسوری یورپ کے دورے سے کراچی واپس پہنچ گئے۔ترجمان گورنر سندھ ہاوس کے مطابق کامران خان ٹیسوری وطن واپسی کے بعد آج پریس کانفرنس کریں گے۔کامران ٹیسوری21 نومبر کو 5 روزہ دورے پر یورپ گئے تھے جہاں انہوں نے برطانیہ و یورپی ممالک میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔





