بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

کراچی ، جناح ہسپتال میں پولیس حراست سے قید ی فرار

Sunday, 17 November, 2024

کراچی کے جناح اسپتال میں جیل پولیس کی حراست سے قیدی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم آغا سلمان دوپہر ڈیڑھ بجے جناح اسپتال سے فرار ہوا۔ ،جیل پولیس نے مقامی پولیس کو واقعے کی اطلاع کئی گھنٹوں بعد دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوا یا کرایا گیا، تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ کورٹ پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں صدر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فرار مسلم کے خلاف پنجاب میں قتل کا مقدمہ بھی درج تھا، ملزم کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں۔ملزم کے خلاف گھر پر قبضہ، خواتین کو حراساں کرنے، چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔قیدی آغا سلمان کو علاج کے لیے کورٹ پولیس کے ذریعے جناح اسپتال بھیجا گیا تھا، جہاں کورٹ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے قیدی فرار ہوا۔جیل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے مہیں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں