بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

کراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Wednesday, 16 August, 2023

کراچی: شارع فیصل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیارواں سال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مجموعی طور پر 88 افراد ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئےٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل فائن ہاؤس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 27 سالہ فہد احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان فہد کو سینے پر گولی لگی تھی ،مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر اس کا پتہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فیڈرل بی ایریا ماذیہ اسکوائر درج ہے ، واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں جنھیں قبضے میں لے لیا گیا ،کھارادر کے علاقے اللہ رکھا پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 23 سالہ رفیق کو جبکہ عبداللہ کالج کرکٹ گراؤنڈ کے قریب 40 سالہ فضل وہاب کو زخمی کردیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے شارع نور جہاں پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا قرار دے رہی ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *