پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔ جس کے بعد شہر قائد کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری طرف موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملیر، اورنگی ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
خاص خبریں
کراچی میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 593 Views
- 2 سال ago