بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 28 October 2026 | پاکستان: 18 جمادی الاول 1448
عفت عمر

کلام پر رقص کرنے پر تنقید، عفت عمر نے خاموشی توڑ دی

Wednesday, 28 October, 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے باعث ہونے والی تنقید پر وضاحت پیش کر دی۔حال ہی میں فیشن شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر رقص کرتے اور بھرپور تاثرات کا اظہار کرتے دیکھا گیا تھا۔شو میں چلنے والے کلام پر رقص کرنے کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ابتدا میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پس منظر میں کون سا کلام چل رہا ہے۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی انہوں نے کلام کے بولوں پر توجہ دی، فوراً رقص کرنا بند کر دیا۔عفت عمر نے مزید کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *