بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

کوئٹہ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

Friday, 16 September, 2022

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ دستی بم سے ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ایک رکشہ اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی پہنچایا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *