بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کوئٹہ: کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

Sunday, 12 January, 2025

کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 3 روز سے جاری ریسیکو آپریشن میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ عبدالغنی نے بتایا کہ ایک کان کن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *