بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

کیا فیروزخان اوران کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں درست ہیں؟

Sunday, 18 September, 2022

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
سوشل میڈیا سمیت شوبز کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں کہ شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔
ان خبروں کو اس بات سے تقویت ملتی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔
تا ہم فیروز خان اور علیزے کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فیروز اور علیزے نے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔
2020 جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکار نے ان خبروں کی واضح تردید کر دی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *