بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Sunday, 19 March, 2023

کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی فی یونٹ 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ آئے گا۔اس سے قبل 10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی اور کہا گیا تھا کہ جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جسے کراچی کے بجلی صارفین سے مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *