بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ہماری تیاری مکمل ، اس بار حکمت عملی سخت ہوگی ، علی امین گنڈا پور

Thursday, 14 November, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس میں حفاظتی ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع کردی جبکہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے لیکن اس بار حکمت عملی سخت ہوگی جس کے بار ے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے خلاف مقدمات تفصیل کے لیے درخواست دائر کی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے بتایا کہ میری وزارت داخلہ سے بات ہوئی ہے اور میں نے ان کو کہا ہے کہ عدالتی حکم کی سختی سے تعمیل کی جائے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم وفاق سے جواب طلب کرسکتے ہیں، پنجاب کی حد تک ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے ہم رپورٹ جمع کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں