بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 11°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

ہم بانیان پاکستان کے مشن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، خالد مقبول

Thursday, 23 March, 2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان ایک ایسے نظام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے جو بانیان پاکستان کے مشن کے مطابق ہو۔انہوں نے 83 ویں یوم پاکستان کی مبارکباد قوم کو دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن 1940 میں بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا جو 14 اگست 1947 کو شرمندہ تعبیر ہوا۔خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کو بلاامتیاز مذہب، رنگ و نسل برابری کے حقوق حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا وطن چاہتے ہیں جہاں جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام نہ ہو بلکہ ایک ایسا نظام ہو جہاں کسان کی نمائندگی کسان، مزدور کی نمائندگی مزدور اور عوام کی نمائندگی مخصوص خاندانوں کے بجائے ان کے حقیقی نمائندے کر رہے ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *