بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

یہ وٹامن ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے

Thursday, 29 December, 2022

پرتھ:بڑھاپے میں فریکچر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے لیکن ہرے پتے والی سبزیوں میں بکثرت پایا جانے ورالا وٹامن کے ہڈیوں کو مضبوط بنا کر کئی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔وٹامن کے ون کو فائلوقوئنائن بھی کہا جاتا ہے جو بروکولی،سبز لوبیا،کیل،چولائی اور پاک وغیرہ میں عام پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کیوی،مگرناشپتی اور خشک آلوچہ میں بھی یہ وٹامن ہوتا ہے جو نہ صرف خون کو گاڑھے پن سے روکتا ہے بلکہ ہڈیوں کو مضبوط بنا کر ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ایک تحقیقی سروے میں لگ بھگ 1400خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر اور وٹامن کے ون کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا ہے۔عمر رسیدگی میں ہڈیاں ٹوٹنے سے زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔بالخصوص کولہے کی ہڈی ٹوٹنے سے معذوری،محتاجی اور خود زندگی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔ماہرین نے زدور دیا ہے کہ روزانہ صبح شام75گرام وٹامن کے ون والی سبزیاں اور پھل کھانا ہی سب سے بہتر عمل ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *