بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

Tuesday, 2 May, 2023

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے۔ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی رواں ماہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے، انتخابات کے التواء یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 3 رپورٹیں جمع کرائی ہیں، جبکہ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے کی مزید سماعت کےلیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *