بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

14 ماہ میں معیشت کی کایا پلٹ دی ، وزیر خزانہ

Monday, 18 November, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 ماہ کے مختصر وقت میں معیشت کی کایا پلٹنے کا سہرا وزیراعظم شہباز شریف اور نگراں حکومت کو جاتا ہے ۔محمد اورنگزیب کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف نے انتخابات کے بعد واپس آکر آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ مکمل کیا، پھر نیا معاہدہ کیا، چاروں وزرائے اعلی نے وفاق کا بھرپور ساتھ دیا، زراعت پر انکم ٹیکس کے لیے چاروں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی شاندارہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا میں مالیاتی اداروں نے کہا کہ دنیا کو بتائیں اتنے کم عرصے میں معیشت کا رخ کیسے موڑ دیا؟۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے اقدامات مزید سخت کریں گے، مقررہ اہداف حاصل کرلیں گے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا، دورے کا ایجنڈا ٹیکس اصلاحات، توانائی اصلاحات، پرائیوٹائزیشن اور پبلک فنانس تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، آئی ایم ایف ہماری مدد کر رہا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں