بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.5°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448

معرکہ حق کا ایک سال مکمل؛ آئی ایس پی آر کے ولولہ انگیز ملی نغمے کی بھرپور پذیرائی

Friday, 8 May, 2026

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہوگیا تاہم اس دوران آئی ایس پی آر کے ولولہ انگیز ملی نغمہ ’اللہ اکبر، تیار ہیں ہم‘ کو بھرپور پذیرائی ملی۔گزشتہ سال معرکہ حق کے موقع پر ریلیز کیے گئے آئی ایس پی آر کے ملی نغمہ نے عوام کے دل جیت لیے۔
آئی ایس پی آر کے شاندار نغمہ میں لہو گرما دینے والے اشعار اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا، معرکہ حق کے موقع پر ولولہ انگیز ملی نغمہ نے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھا دیا۔ نغمے کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم‘‘ نے فوج اور عوام کا جذبۂ ایمان تازہ کر دیا۔ملی نغمے میں بھارت کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ بھارت نہیں جانتا کہ اس نے کس باہمت قوم کو للکارا ہے، پاک فوج بھارت کی ہر قسم کی اشتعال انگیزی پر جوابی وار کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیار اور سخت ترین تربیت نے افواجِ پاکستان کو مکار دشمن پر یقینی برتری دلائی۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی عزم اور دفاعِ وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *