متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے کہوٹہ میں آپریشن کرکے دو کنال سے زائد کمرشل اراضی واگزار کرالی ۔ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی قیمت 35 کروڑ ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی اکیون کمرشل دکانیں قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر کا مزید کہنا ہے کہ ایو یکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی اراضی اور دکانوں پر غیر قانونی قبضہ کیاگیاتھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپریشن میں متروکہ وقف املاک کو پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت حاصل تھی ، یہ آپریشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیاگیا۔
پاکستان
کہوٹہ میں آپریشن ، دو کنال سے زائد کمرشل اراضی واگزار
- by Daily Pakistan
- نومبر 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 633 Views
- 1 سال ago