خاص خبریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔ (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے