بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں آگ بھڑک اُٹھی

Sunday, 2 January, 2022

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔ جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسمبلی کا عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *