بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

’کیا یہ ہے نیا پاکستان‘، گاڑی پر فائرنگ، ریحام وزیراعظم پر برہم

Monday, 3 January, 2022

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور پاکستانی نژاد برطانوی براڈ کاسٹر ریحام خان نے اپنی گاڑی پر فائرنگ اور گن پوائنٹ پر گاڑی چھن جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے لکھا کہ قریبی رشتہ دار کی شادی سے واپسی پر میری کار پر فائرنگ کی گئی، 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر میری گاڑی بھی چھین لی۔ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ گاڑی میں میرے پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔ بعد ازاں ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *