اسلام آباد – پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور کرلیا، نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں ترامیم
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مختلف امور بشمول مجوزہ قانون سازی اور قومی اسمبلی کے کام کاج پر غور کیا گیا۔
شرکاء نے پارلیمانی اجلاسوں کے دوران سازگار ماحول کو برقرار رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایوان کی کارروائی کو ہموار کرنے اور بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اتفاق کیا۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں