بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Thursday, 23 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

ایک اور بڑے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

Saturday, 27 August, 2022

دریائےسندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 48گھنٹےمیں دریائےسندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یارخان کا بھی سیلاب سے متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈی جی خان سےآنیوالےسیلاب سےدریائےسندھ ،تونسہ پر سیلاب آسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان سےمنسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلندہو سکتی ہے جس سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل رکھیں ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کیلئےاقدامات کیے جائیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *