بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

آرمی چیف کا یورپی ملک ہنگری کا دورہ، اہم ملاقاتیں کیں

Thursday, 15 September, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی ملک ہنگری کا دورہ کیا جہاں ہنگری کے وزیر خارجہ اور کمانڈر ڈیفنس فورسز سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیے۔
ہنگری نے پاکستان کو تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کردی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپہ سالار نے دوست ملک کی نیک خواہشات اور تعاون پر اس سے اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *